190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کرائی جائے، عدالت

راولپنڈی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو بانی پی ٹی آئی کے بچوں سے بات کرانے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں نیب نے تیاری کیلئے مزید مہلت مانگ لی۔ سماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کے تفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح کی گئی جو مکمل نہ ہوسکی۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آٹھ سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے، نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...