پشاور(بیورو رپورٹ)پشاور کے علاقہ تاتارا میں دہشت گردوں نے بھتے کی عدم ادائیگی پر تاجر کے گھر پر بم دھماکہ کردیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود سیکٹر H.1 فیز 2میں نامعلوم دہشت گردوں نے عدنان سمیع ولد بسم اللہ نامی تاجر کے گھر پر بارودی مواد پھینک کر دھماکہ کیا جس کے نتیجہ میں گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اہل خانہ محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حیات آباد سب ڈویژن عمران عالم فوری موقع پر پہنچے جنہوں نے بی ڈی یو اور تفتیشی ٹیم کے ہمراہ موقع سے اہم شواہد اکٹھے کرلئے جبکہ اصل حقائق جاننے اور ملوث عناصر کا سراغ لگانے کیلئے جامع تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور ‘ بھتہ کی عدم ادائیگی پر تاجر کے گھر پر بم دھماکہ ‘ جانی نقصان نہیں ہوا
Aug 31, 2024