سانگھڑ میں تیل وگیس کا  بڑا ذخیرہ دریافت

کراچی (سٹاف رپورٹر) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں 2سے 388بیرل یومیہ خام تیل اور 68لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلوچ کنواں 2کی کھدائی فروری 2024میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کنویں کھودنے کا ارادہ ہے۔واضح رہے کہ 29جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل)نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن