نیسپاک کو  پاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کے ماتحت کر دیا گیا

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کو پاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیسپاک کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کو دیا گیا ہے۔وزیر اعظم کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر خود ہیں۔رولز آف بزنس 1973 کے رول تھری میں ترمیم کرکے نیسپاک کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کیا گیا۔نیسپاک کے تمام اثاثے اور واجبات بھی کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن