پی پی کے نئے عہدیداروں کا تقرر اتفاق رائے سے ہوگا: پرویز اشرف 

Aug 31, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ )  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نئے پارٹی عہدیداروں کا تقرر اتفاق رائے اور پارٹی مفاد کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکرٹریٹ لاہور میں فیصل آباد ڈویژن اور اضلاع کی تنظیم نو کے حوالے سے  جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی کی زیر صدارت  اجلاس سے وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر پی پی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید، سید عنایت علی شاہ، نیلم جبار، حاجی اسحق، رائے شاہ جہان کھرل، چودھری اعجاز، کیپٹن حسنین، عامر سیال ایڈووکیٹ اور سید علی رضا زیدی شریک تھے۔ جس میں ضلع جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نمائندوں نے تنظیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور تنظیم نو کی تجاویز پیش کیں۔ جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا کہ پارٹی عہدیداروں کی تجویز دیتے وقت  ایسے نام دیں جو ملکر پارٹی کیلئے کام کر سکیں۔

مزیدخبریں