2ماہ نہیں، پیپلزپارٹی کے منصوبوں سے فائدہ نسلوں تک پہنچتا، شرجیل میمن

Aug 31, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نام لیے بغیر مرکز میں اپنی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت پنجاب پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے پیپلزپارٹی 2ماہ کے لیے نہیں، ایسے منصوبے لاتی ہے جس کا فائدہ نسلوں تک منتقل ہو، حکومت سندھ کی جانب سے 2لاکھ خاندانوں کو سولر دیئے گئے، 2لاکھ خاندانوں کو 2ماہ کیلیے نہیں بلکہ زندگی بھر فائدہ ہوگا، پیپلزپارٹی شوبازیوں پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے ایسے کام کیے جس سے لائف ٹائم لوگوں کو ریلیف ملے گا،نارکو ٹیکس ٹیم نے ایک این جی او کو پکڑا ہے جو منشیات فروشی میں ملوث تھی، ان کے پاس میڈیا کے کارڈز بھی تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا پاکستان کی سستی ترین بجلی تھر کے کوئلے سے بننا شروع ہوگئی ہے، آئندہ نسلیں دیکھیں گی تھرپارکر کے کوئلے سے بجلی ملے گی۔

مزیدخبریں