واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہاہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے، اسے ہتھیاروں کی فراہمی جاری رہے گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے آئندہ امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہاکہ بہت سارے بے گناہ فلسطینی مارے گئے ہیں، غزہ میں جنگ بندی کے لیے قیدیوں کے تبادلے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ صدر جوبائیڈن کی اسرائیل سے متعلق پالیسیوں، ہتھیاروں کی فراہمی سے انحراف نہیں کروں گی۔کملا ہیرس نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں روکوں گی۔نائب امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق ہے اور یہ کیسے ہوتا ہے اس سے فرق پڑتا ہے۔