آئی جی کا دورہ میانوالی جیل‘ منشیات کے قیدیوں سے والدین‘ بیوی بچوں کی ملاقات کے علاوہ پابندی

میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) آئی جی جیل خانہ میاں فاروق نذیر نے سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ کیا۔ جیل میں لنگر خانہ، سزائے موت کے قیدیوں کی بیرک، ہسپتال اور دیگر بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی ملاقات پر نئے احکامات جاری کر دیئے۔ احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کی ملاقات پر والدین، بیوی بچے اہل ہوں گے جبکہ دوست احباب کی ملاقات پر مکمل پابندی عائد کر دی۔ میاں فاروق نذیر نے چھوٹے ملازمین کی چھٹیوں کے متعلق ’’نوائے وقت‘‘ کی نشاندہی پر آئی جی پنجاب نے ملازمین کو بڑا ریلیف دے دیا۔ میاں فاروق نذیر نے دیگر اضلاع کے ملازمین کو ماہانہ تین چھٹیاں دینے کے احکامات موقع پر جاری کر دیئے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا کہ تین دن چھٹی جانے والے ملازمین کو چھٹیوں سے ایک دن پہلے آئوٹ کیا جائے، اس کے بعد چھٹیاں شروع ہوں گی۔ اس موقع پر قائم مقام سپرنٹنڈنٹ سہیل صفدر سنٹرل جیل میانوالی میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جنرل حافظ ارشد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشنل عاشق حسین، اسسٹنٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن