پشاور ہائیکورٹ سے صنم جاوید کی 10 دن کیلئے راہداری ضمانت منظور 

Aug 31, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی دس دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔ صنم جاوید کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ عدالت نے صنم جاوید کو پنجاب میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے اور ساتھ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ وکیل صنم جاوید کے مطابق صنم جاوید کے خلاف دو ایف آئی آر لاہور اور ایک میانوالی میں درج ہے۔ دوسری جانب صنم جاوید نے کہا کہ آج بھی ہمیں ہر وقت گرفتاری کا خدشہ رہتا ہے اس لئے راہداری ضمانت لی ہے۔

مزیدخبریں