کراچی (سٹاف رپورٹر) مردان کا رہائشی مبینہ طور پر سندھ میں کچے کے ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، اغوا ہونے والے کی اہلیہ کا کہنا ہے ڈاکوؤں نے پہلے 50لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، اب دس لاکھ روپے تاوان مانگ رہے ہیں۔اغوا ہونے والے شہری کی اہلیہ نے نیوزکانفرنس میں بتایا ان کے شوہر شاہ نسیم کو ایک ماہ قبل فیس بک پرکسی نے روزگار کے بہانے بلایا تھا، کچھ دنوں بعد نامعلوم شخص کا ٹیلی فون آیا، جس نے کہا شاہ نسیم ہمارے قبضے میں ہے، زندہ دیکھنا چاہتی ہو تو پچاس لاکھ روپے کا انتظام کرو۔خاتون کا کہنا ہے وہ گھروں میں برتن مانجھ کربچوں کی پرورش کررہی ہے، لاکھوں روپے تاوان کہاں سے لائے۔خاتون کے مطابق پانچ دن پہلے شوہرکا فون آیا تھا، اس نے بتایاجنگل میں قید ہوں، ڈاکوؤں کے تشدد سے ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کے نمبرکا پتاچلایا تووہ حیدرآباد کے کسی شخص کے نام ہے، ڈاکو اب دس لاکھ تاوان مانگ رہے ہیں۔