ماموں کانجن (نامہ نگار) پرکشش تنخواہوں کا جھانسہ دیکر لڑکوں کو کچے کے علاقہ میں بلا کر یرغمال بنا کر تاوان مانگنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ مقامی نوجوان شہزاد نے بتایا کہ پولٹری کنٹرول شیڈ میں کام کرتے ہیں، گزشتہ روز ایک نمبر سے کال آئی کہ ملتان میں ہمارے شیڈ ہیں جہاں پر آپ کو زیادہ تنخواہیں دیں گے جس پر ہم پانچ ساتھی چلے گئے۔ ملتان جا کر رابطہ کیا تو انہوں نے رحیم یار خان آنے کا کہا۔ وہاں پہنچے تو آگے بھاڑو کے علاقہ میں آنے کا کہا جہاں پر گئے تو بتایا کہ اس سے آگے پچاس کلومیٹر کچے کا علاقہ ہے وہاں آجائیں۔ ہماری خوش قسمتی کہ ہمیں وہاں فیصل آباد کے دو آدمی جو ڈرائیور تھے ہمارے لیے فرشتہ ثابت ہوئے جنہوں نے ہمیں بتایا کہ وہاں جانے سے آپ کی جانوں کو خطرہ ہے، جن کے کہنے پر ہم واپس آگئے۔
ماموں کانجن کے نوجوانوں کو پرکشش تنخواہ کے بہانے کچے کے علاقے بلانے کی کوشش
Aug 31, 2024