لاہور (سٹاف رپورٹر) کچے کے ڈاکوئوں سے نمٹنے کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں اور ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کچے میں آپریشن کے لیے 20بلٹ پروف گاڑیاں اور 7بکتر بند گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ 12بلٹ پروف گاڑیاں رحیم یار خان کچے کے لیے اور 8راجن پور کچے کے لیے خریدی جائیں گی۔ 4بکتر بند گاڑیاں رحیم یار خان کے لیے اور 3راجن پور کے لیے خریدی جائیں گی۔ 450جی تھری رائفل اور 450 ایس ایم جی رائفل بھی خریدی جائیں گی۔ جدید بکتر بند گاڑیاں اور رائفلیں ہنگامی بنیادوں پر خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کچے میں آپریشن کیلئے جدید اسلحہ‘ بکتربند اور بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
Aug 31, 2024