لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال چوہدری نے تحریک انصاف لاہور کے صدر امتیاز محمود شیخ کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ امتیاز شیخ کو غیر قانونی طور سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا گیا، امتیاز شیخ کو ایک برس پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے،استدعا ہے کہ امتیاز شیخ کیخلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، امتیاز شیخ کیخلاف تادبیی کارروائی سے روکا جائے۔