افغانستان کی ذکیہ خدا دادی نے پیرس پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

Aug 31, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغانستان کی اتھلیٹ ذکیہ خدادادی پیرس پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پہلی افغان پناہ گزین اتھلیٹ بن گئی ہیں۔تائیکوانڈو کی 47 کلو کیٹیگری میں ان کی حریف برونز میڈل مقابلے سے دستبردار ہوگئیں، ذکیہ نے میڈل افغان خواتین اور پناہ گزین افغانیوں کے نام کردیا اور ملک میں امن قائم  ہونے کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ ذکیہ دائیں بازو نہ ہونے کے باوجود کھیلوں میں حصہ لیتی رہیں اور تمغہ جیت کر اپنا مقصد حاصل کیا۔پیرالمپکس میں 168 ممالک شریک ہیں۔

مزیدخبریں