ہارون آباد (نامہ نگار) بارش کے پانی کی نکاسی کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے تشدد کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 84 فائیو آر میں ملزم نذیر احمد نے ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر اپنے بھائی محمد یوسف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دھکا دیکر دیوار میں دے مارا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور دم توڑ گیا۔