اسلام آباد( وقائع نگار) الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔ یہ 10 روزہ "سسٹم بیسڈ اوریکل" ٹریننگ 26 اگست 2024 سے شروع ہو کر 6 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی۔اس تربیتی پروگرام کا مقصد الیکشن کمیشن کے افسران کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعدادکار کو بڑھانا ہے۔