جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گروپ بندی کا شکار ہے، یہ لوگ اقتدار میں آنے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف میں تقسیم پیسوں کی بندر بانٹ پر ہے، ان کی تحریک بانی پی ٹی آئی کو سزا سے بچانے کے لیے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑکیں بنانے کے پیسے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی جیب میں جا رہے ہیں، کے پی کے میں کرپشن پر نیب کو نوٹس لینا چاہیے۔ مسلم لیگ ن رہنما طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پورا ملک انقلابی جماعت کا تماشا دیکھ رہا ہے۔