تحریک انصاف گجرات  کے صدر سلیم جوڑا کی نظر بندی ہائیکورٹ میں چیلنج 

لاہور (خبرنگار) ہائیکورٹ میں تحریک انصاف گجرات کے صدر سلیم سرور جوڑا کی نظربندی چیلنج کردی گئی۔ اہلیہ نے درخواست میںموقف اپنایا گیاکہ ڈپٹی کمشنر گجرات نے 21 اگست کو خاوند کی نظر بندی کا حکم دیا، سیاسی بنیادوں پر جاری کیا گیا نظر بندی کا حکم غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، عدالت سلیم سرور جوڑا کی نظربندی  اور پنجاب نقص امن و عامہ آرڈیننس کی دفعہ 3 کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن