حکومت مسائل کے حل میں مصروف‘ تمام طبقے ساتھ دیں: عارف سندھیلہ 

Aug 31, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ حکومت دیرینہ عوامی مسائل حل کرنے میں مصروف ہے جس میں تمام طبقات کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا چاہئے، ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر فرد کا کردار کلیدی ہے۔ (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک کو مسائل سے چھٹکارا دلایا اور اب بھی اپنے وژن کی تکمیل کیلئے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت جس بھرپور عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اس سے قوم میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔

مزیدخبریں