خیبر پی کے حکومت کا 9 مئی پر انکوائری کمشن بنانا مضحکہ خیز : عظمیٰ بخاری

Aug 31, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے حکومت کا 9 مئی کی ناکام بغاوت پر انکوائری کمیشن بنانا مضحکہ خیز ہے۔ خود ہی مجرم خود ہی منصف، اس سے بڑی بے شرمی کیا ہو سکتی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ اب 9 مئی کے ملزمان انکوائری کمیشن کے لیے خود ہی ایکٹ لائیں گے اور خود ہی منصف بن جائیں گے۔ جیسے پارلیمنٹ حملہ کیس میں ماسٹر مائنڈ نے خود کو بری کروایا تھا بالکل ویسے ہی نو مئی کی ناکام بغاوت کے کیسز میں کمیشن سے کلین چٹ لیں گے۔ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے کوچ کا بدنما چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوا سال بعد بھی عدالتوں میں نو مئی کے مقدمات جوں کے توں موجود ہیں۔

مزیدخبریں