الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمشن  کو 9 ستمبر کیلئے نوٹس 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن و فریقین کو 9 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مصروفیت کے باعث نہیں آسکے سماعت ملتوی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن