لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن و فریقین کو 9 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دئیے،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مصروفیت کے باعث نہیں آسکے سماعت ملتوی کی جائے۔
الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت، الیکشن کمشن کو 9 ستمبر کیلئے نوٹس
Aug 31, 2024