اوپن مارکیٹ آپریشن: سٹیٹ بنک نے بنکوں کو 9218 ارب روپے فراہم کر دئیے  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے 9218 ارب روپے فراہم کردیے۔سٹیٹ بنک کے مطابق اسلامی بنکوں کو 115 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے گئے ہیں اور اسلامی بنکوں کو 19.60 فیصد سالانہ کی شرح سے رقم فراہم کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک حکام کا بتانا ہے کہ روایتی بنکوں کو 7 دن کے لئے 9100 ارب روپے فراہم کئے ہیں جب کہ روایتی بنکوں کو یہ رقم کو 19.56 فیصد سالانہ شرح سود پر فراہم کی گئی ہے۔سٹیٹ بنک حکام کا کہنا ہے کہ روایتی بنکوں کو 3 ارب روپے 28 دن کے لیے 19.62 فیصد سالانہ شرح پر دیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن