کے پی کے میں 10 سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ‘ عوام کو کیا دیا: قمر کائرہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پھر دہشتگردی کا شکار ہے۔ خیبر پختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کی 10 سال سے حکومت ہے بتاؤ عوام کو کیا دیا۔ پی پی پی کے چیئرمین نے بانی پی ٹی آئی کو کہا آئو مل کر ملک کو لے کر آگے چلیں پر وہ نہیں مانے۔ انہوں نے کہا مہنگائی سب سے بڑا اس وقت مسئلہ ہے، ساری جماعتیں اس وقت پریشان ہیں کہ اس مہنگائی کو کیسے کم کیا جائے۔ ابھی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ عوام کو ریلیف دے سکے، حکومت اگر مزید ریلیف کا اعلان کرتی ہے تو آئی ایم ایف سامنے کھڑی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کچھ سیاستدانوں کی جانب سے دہشتگردی کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دیئے گئے۔ جو دہشتگردی میں انسانی جانوں کا ضیاع کرتے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں۔ آج صرف حکومت کو دہشگردوں کے خلاف صرف ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ہوں۔

ای پیپر دی نیشن