حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر سے چور غریب محنت کش کا رکشہ چرالے گئے۔پولیس خراتے لیتی رہ گئی۔ قیصر عباس سکنہ مدھریانوالہ مریض کی عیادت کی غرض سے ہسپتال آیا جہاں وہ رکشہ کھڑا کرکے ہسپتال چلا گیا۔ اس دوران نامعلوم چور اسکا رکشہ چرالے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حافظ آباد شہر سے اب تک گزشتہ چند ماہ کے دورران ایک سو سے زائد موٹر سائیکل اور رکشہ جات چرائے جاچکے ہیں لیکن پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام چلی آرہی ہے جس سے شہری خاصے پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔
حافظ آباد:چور محنت کش کا رکشہ چرالے گئے
Aug 31, 2024