حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد ضلع کے تھانوں میں رشوت کے ریٹ بڑھ گئے۔سائلین اور متاثرین انصاف کے حصول کے لئے لٹنے لگے۔ جبکہ جرائم کی رفتار میںدن بدن اضافہ ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے متعدد تھانوں میں اسوقت سفارشی بنیادوں پر ایس ایچ اوز براجمان ہوچکے ہیںجو نہ صرف اپنے سیاسی آقائوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں بلکہ انکی ماردھاڑ کی وجہ سے تھانوںمیں رشوت کے ریٹس بھی بڑھ چکے ہیں۔ شہریوںنے محکمہ پولیس میں بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت اور رشوت ستانی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خفیہ اداروںسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرپٹ اور راشی ایس ایچ اوز اور پولیس کی کالی بھیڑوںکی رپورٹس مرتب کرکے اعلی افسران کو بھجوائیںتاکہ ضلع کے تھانوں میںجو لوٹ مار کا بازار گرم ہے وہ ختم ہوسکے۔