گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایگزیکٹوڈائریکٹر کونسل آف دی آرٹس پنجاب غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل گوجرانوالہ میں آرٹ و کلچر کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کو اس لحاظ سے یادگار ادارہ بنائیں گے کلچر کے تحفظ اور آرٹ کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں چیمبر آف کامرس کا تعاون بھی نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ کے دورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر چیمبر آف کامرس فیصل ایوب،ڈائریکٹر غلام عباس و دیگر افسران و ملازمین اس موقع پر موجود تھے۔۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل گوجرانوالہ غلام عباس فراست نے آرٹس کونسل کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے گراس روٹ لیول سے آرٹ کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور اس کو صوبائی سطح پر متعارف کروانے کیلئے بچوں کے درمیان مقابلہ جات کروانے جائیں تاکہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں۔