گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ون یونٹی گروپ نے جھو ٹ،فریب کی سیا ست کے بجا ئے کا روباری برادری کی فلا ح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہو ئے تعمیری اور مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے صنعتکار تاجر برادری نے جوش وجذبے اور خوش دلی کے ساتھ ا نتخا بی مہم کے دوران ون یونٹی گروپ کو ویلکم کر تے ہو ئے مخالفین کی دھوکہ دہی،جھو ٹ،جعلسازی اور منا فقت کی سیا ست کو مسترد کر تے ہو ئے جوق در جوق ون یونٹی گروپ کے قافلے کا حصہ بن رہی ہے ان خیالات کا اظہار قائدین اور رہنما ون یونٹی گروپ عرفان سہیل،و دیگر نے کا روباری برادری کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ ون یونٹی گروپ نے ہر دور میں چیمبر آف کا مرس کی قیادت کیلئے اہل،با صلا حیت اور مسائل کو سمجھنے والے امیدواروں کو میدان مین اتارا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے ون یونٹی گروپ،چیمبر آف کا مرس اور کا روباری برادری کی عزت اور وقار میں اضا فہ کیا ہے۔