فتح جنگ (نامہ نگار)خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق مسما? ف۔ب زوجہ زاہد شاہ سکنہ محلہ چشتیاں آباد نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو درخواست دی کہ فتح جنگ شہر جانے کیلئے کوہاٹ روڈ چاساں والا موڑ پر پہنچی توفون کال آئی اور فون سن رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے ایک نامعلوم شخص آیا اور مجھ سے میرا موبائل فون چھین کر بھاگ گیا جس کو قریب کھڑے شخص نے قابو کر لیا تھانہ فتح جنگ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کاشان ولد مانا سکنہ فتح جنگ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے