اڈیالہ (نا مہ نگار)یونین کونسل تراہیہ سے پو لیو کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،معززین علاقہ پر مشتمل کمیٹی کا قیام ہر طرح کی دشواری میں کمیٹی معاونت کرے گی 16 ٹیموں پر مشتمل فرنٹ لائن ورکر گھر گھر جاکر 1 سال سے 5 سال عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں گے ،ان خیالات کا اظہار نگینہ کوثر MO یوسی تراہیہ نے U ٹیگ پولیو میٹنگ کے دوران کیا جس میں ڈاکٹر مریم حسن ،معززین علاقہ کمیٹی ممبران راجہ محمد نذیر ،مولانا شفقات ریاض ،ماسٹر قاضی مظہر ،محمد سجاد یوسی سیکرٹری اور ایر یا انچارج جن میں انوار الحق ،نازیہ ارشد ،مس رفیع ،یاسین ،محمد کامران شامل تھے نے شرکت کی