نوجوانوں کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرناضروری ، ڈاکٹر  فراز 

Aug 31, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان کی بڑھتی ہوئی نوجوانوں کی آبادی کو لیبر مارکیٹ میں ضم کرنا مشکل ہے لیکن درست پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ساتھ اسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ماہر معاشیات ڈاکٹر احمد فراز نے کہا کہ پاکستان کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب اس کی نوجوان آبادی کو متعلقہ مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے آراستہ کیا جائے۔

مزیدخبریں