اسلام آباد کا جلوس بسلسلہ چہلم آج امام بارگاہ سید محمد اسلم شاہ کاظمی سے برآمد ہوگا

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد کا مرکزی تاریخی جلوس بسلسلہ چہلم مظلوم کربلا آج امام بارگاہ سید محمد اسلم شاہ کاظمی ایف 14 ٹھلہ سیداں اسلام آباد سے برآمد ہوگا سالانہ مرکزی مجلس عزاء بھی منعقد ہوگی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی اجی مبارک شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ لاکھوں سوگواران جلوس ومجلس میں شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر اور سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہاکہ معروف نوحہ خواں سید فرحان علی وارث علامہ عاقل رضا زیدی و دیگر نامور ذاکرین و علماء کرام ذکر محمد و آل محمد بیان کریں گے ملک بھر سے ماتمی سنگتیں بھی شریک ہوں گی پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ جلوس مرکزی امام بارگاہ سپد محمد اسلم شاہ ایف 14 ٹھلہ سیداں سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی اجی مبارک شاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا آخر میں پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی کے والدین زوجہ محترمہ کے بلند درجات اور ہمشیرہ محترمہ کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن