کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں و گردونواح میں موسلادھار بارش،ندی نالوں میں طغیانی،نالہ سریں میں طغیانی سے کلرسیداں سے دھانگلی ڈڈیال روڈ پر ٹریفک گھنٹوں بند رہی،کلرسیداں کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا تفصیلات کے کلرسیداں و گردونواح میں گزشتہ تین ایام سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے جمعہ کے روز طوفانی بارش میں بدل گئی ندی نالوں میں طغیانی رہی چوآخالصہ کے نالہ سریں میں طغیانی کے باعث کلرسیداں سے ڈڈیال ٹریفک معطل رہی کلرسیداں سٹی وارڈنز مسافروں کی مدد کو پہنچ گئے ٹریفک سٹاف نے شاہین سکول پر کلر دھانگلی ڈڈیال کی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو روک کر انہیں براستہ دوبیرن کلاں چوآخالصہ تک متبادل راستہ پر چلایا متبادل پختہ سڑک کی موجودگی میں چوآخالصہ دھانگلی ڈڈیال سے آنے والی گاڑیوں نے متبادل پختہ سڑک دوبیرن روڈ کی بجائے نالہ سریں سے گزرنے کو ترجیح دی جس سے متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جنہیں ٹریفک سٹاف اور دیگر لوگوں نے دھکے لگا کر باہر نکالا سینکڑوں گاڑیاں پانی اترنے کے انتظار میں گھنٹوں نالے کے کنارے کھڑی رہیں۔دیگر تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رہی جبکہ کلرسیداں شہر کے نشیبی علاقوں میں گلیات تالابوں اور برساتی نالوں کا روپ دھار گئیں۔