مری(نمائندہ خصوصی)چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم ممبر پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ سے مری سے ممبرقومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور نے ملاقات کی اورایم این اے نے چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم بننے پر ان کومبارکباددی اور گلدستہ پیش کیا،راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا، راجہ حنیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جس اعتاد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرو نگا،انہوں نے کہا کہ انسپکشن ٹیم کی سربراہی ایک بھاری ذمہ داری ہے لیکن میں اپنی قیادت اور دیگر ساتھیوں کے تعاون سے اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے دن رات ایک کردونگا،قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،وزیر اعظم شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کیلئے اپنابھرپوکردار ادا کروں گا۔
چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم راجہ حنیف سے اسامہ اشفاق سرور کی ملاقات
Aug 31, 2024