اسلام آباد ( خبر نگار) سربراہ رفیق حجاج پاکستان ،چیئرمین دست شفقت ٹرسٹ بابو عمران قریشی نے کہاکہ مولانا قاضی عبدالرشید کے داغ مفارقت سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔قاضی عبدالرشید وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم اعلی ،سینکڑوںعلماء کے استاذ درجنوں مدارس کے سرپرست اورجامعہ فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی کے مہتمم تھے ۔ بابو عمران قریشی نے کہا کہ دفاع صحابہ کے زبردست داعی، مایہ ناز خطیب تھے۔مدارس کے دفاع ہو تو وفاق المدارس کے ترجمان بن کر سامنے آتے۔ مرحوم وفاق المدارس کے لئے حکومت سے مذاکرات میں شریک رہے اور مدارس کا ہر ممکن دفاع کیا۔ چیئرمین دست شفقت ٹرسٹ نے مرحوم کی درجات بلندی کیلئے دعا کی۔
مولانا قاضی عبدالرشید کی دینی خدمات بے مثال ہیں،بابو عمران قریشی
Aug 31, 2024