اسلام آباد (خبر نگار)صوفیائے کرام کی تعلیمات وافکار کی ترویج واشاعت میں پاکستان کی ترقی کا راز مضمر ہے ۔جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں افکار صوفیاء کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے ،جس میں صوفیاء کرام کی تعلیمات وافکار پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔امسال بھی 31اگست بروز ہفتہ دن 1:00تا4:00 بجے پاکستان نیشنل کونسل اف ارٹس اسلام اباد میں افکار صوفیاء کانفرنس منعقد ہو رہی ہے ،جس کی صدارت سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان جانشین حافظ الحدیث ،شیخ الحدیث مفتی پیرسید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کریں گے اور نگرانی شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان کریں گے ۔کانفرنس میں حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری ،امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی ،اعلی حضرت امام احمد رضاخان بریلوی ،حضر ت میاں شیر محمد شرقپوری اور حضرت پیر سید محمد جلال الدین شاہ مشہدی کی تعلیمات وافکار پر روشنی ڈالی جائے گی۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔