راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محمدی مسجد لال کرتی میں شان صدیق اکبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول نے مسلمانوں کی مذہبی روحانی معاشرتی سیاسی اور اجتماعی زندگی کو قرآن و سنت کی روشنی میں اس طرح منظم کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ، زمانہ جاہلیت میں بھی کبھی جھوٹ نہیں بولا نہ کبھی حرام کھایا۔مرتے وقت کفن بھی پرانا پہنا۔ ہجرت کی رات سانپ کے ڈسنے سے ابوبکر صدیق کے جسم میں زہر پھیل گیا لیکن سرکار مدینہ کے لعاب سے زہر تریاق میں بدل گیا بالکل اسی طرح پاکستان میں پھیلی دہشت گردی کا زہر ختم کرنے کے لیے اطاعت رسول ضروری ہے خلیفہ اول کو نبی پاک نے دنیا میں ہی جنت کی خوشخبری سنا دی تھی۔