راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں ڈینگی سرویلنس سکواڈ میں کام کرنے والی خواتین سینیٹری پٹرول کی ٹیم کو روزانہ کی بنیاد پر 70ان ڈور سرویلنس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،خواتین سینیٹری پٹرول کی ٹیم میں خواتین شامل ہیں کوئی مرد اہلکار یا سیکورٹی نہیں ہوتی جس سے مسائل اور مشکلات بڑھنے لگی ہیں، رواں دنوں میں ڈینگی مچھر کے لاروا کو ختم کرنے کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں لگائی ہیں اس وقت میں ڈینگی کیلئے 1200کے قریب مرد اور خواتین سینیٹری پٹرول ڈینگی سرویلنس کیلئے کام کرہے ہیں جن کو محکمہ صحت کی جانب سے احکامات دیئے گئے ہیں کہ روزانہ خواتین سینیٹری پٹرول کو70ان ڈور ڈینگی سرویلنس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، جو ایک خاتون کیلئے مشکل کام ہے،اکثر خواتین سینیٹری پٹرول کا کہنا ہے کہ جب ڈیوٹی پر جاتی ہیں تو صرف 2خواتین ہوتی ہیں جن کے ساتھ کوئی بھی میل سینیٹری پٹرول نہیں ہو تا اور نہ ہی سیکورٹی کیلئے کوئی ساتھ ہو تا ہے،اکثر حاملہ خواتین بھی ٹیم شامل ہوتی ہیں جو تین تین منزلہ گھروں کی سیڑھیاں چڑھ نہیں سکتی انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی قار حسن چیمہ سے اس ساری صورت حال کو نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
خواتین سینیٹری پٹرول ٹیم کو روزانہ 70ان ڈور سرویلنس کرنے کے احکامات
Aug 31, 2024