سانگھڑ، او جی ڈی سی ایل سیمبر فارمیشن کے بلوچ-2 کنویں سے کنڈینسیٹ گیس دریافت 

Aug 31, 2024

اسلام آباد(خبر نگار )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے گزشتہ روز سندھ کے ضلع سانگھڑ میں سیمبر فارمیشن کے بلوچ-2 کنویں سے گیس کنڈینسیٹ دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ دریافت سنجھورو ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت بلوچ ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز کے علاقے میں سیمبر فارمیشن سے ہونے والی پہلی بڑی کامیابی ہے بلوچ-2 کنویں کی کھدائی 24 فروری 2024 کو شروع کی گئی تھی اور مزکورہ کنویں کو  3,920 میٹر کی کل گہرائی تک سیمبر فارمیشن میں کامیابی سے ڈرل کیا گیا۔ یہ نئی دریافت   او جی ڈی سی ایل اپنے انجینئرز کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اور اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کی تیکنیکی معاونت اور مہارت کی بدولت مزکورہ کنویں کی کھدائی اور تیل وگیس کی نئی پیداوار کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ۔ کنویں کے ڈرل اسٹیم ٹیسٹ-3 میں 6.8 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس اور 388 بیرل کنڈینسیٹ یومیہ کی تصدیق ہوئی ہے۔سیمبر فارمیشن، جو پاکستان کے وسطی اور زیریں سندھ طاس میں وسیع پیمانے پر پھیلی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں