بنک ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی، ڈی آئی جی اور پولیس ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں نجی بینک کی گاڑی کو لوٹنے اور سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرکے جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا  اس پر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری،اقلیتی رہنما راشد چوہان ،اسلام آباد بار کے صدر راجہ شکیل عباسی ایڈوکیٹ اور مسیحی برادری کے مذہبی پادریوں پاسٹر زاہد،پاسٹر شکیل،پاسٹر آصف،پاسٹر ایوب نے  مشترکہ بیان میںآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی مصطفی تنویر اور ان کی پولیس ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان رہنماوں نے آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ فراش ٹاون کے رہاشی پاسٹر زاہد اقبال کے گھر ڈکیتی کی واردات کرنے والے گروہ کو بھی جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...