راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز تھانہ سٹی، پیرودہائی، مندرہ، کینٹ، مورگاہ، چونترہ،چکری،روات اور کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں 110 گھروں، 92 دکانیں اور انفرادی طور پر 250 سے زائد افراد کو چیک کرکے کوائف کا اندراج کیا گیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔