وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں،رانا مشہود احمد

Aug 31, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیرمین رانا مشہود احمد خان نے پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کے میدان میں محنت سے آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیںوزیر اعظم یوتھ پروگرام کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی قوم کا فخر ہیں جو یہاں بیٹھے ہیں۔انہوں نے دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا ہے اور سبز ہلالی پرچم بلند کیاہے۔کھیل کے میدان اگر آپ محنت کریں تو آسمان آسمان کی بلندیوں کو چھو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آسانی سے حاصل نہیں ہوا،ہمارے آبااجداد نے اس کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوں  نے کہا کہ دانش سکولز کو پورے پاکستان میں لے کر جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا بڑا اثاثہ ہیں۔دینابھر سے پاکستان سے ہنر مند افراد مانگے جا رہے ہیں ،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے دروازے نوجوانوں کے لیے کھلے ہیں۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔اگلے چند سالوں میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات دو عشاریہ پانچ ارب ڈالرز سے  پچیس ارب ڈالز تک لے جایں گے۔

مزیدخبریں