چیئرمین سینیٹ کا بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات پراظہار افسوس

Aug 31, 2024

اسلام آ باد (خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملک کے طول و عرض میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر  انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ اداروں کو  ریلیف اقدا مات میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرتی آفات ایک عالمی مسلہ ہیں ، متعلقہ اداروں کی باہمی کوششوں سے ہی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے  اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں