بی آئی ایس پی ور رفاہ یونیورسٹی میں مستحقین کیلئے سکل ٹریننگ کے اشتراک پر اتفاق

Aug 31, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن   سینیٹر روبینہ خالد نے  رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفدسے ملاقات کی۔ ملاقات کا  بنیادی مقصد بی آئی ایس پی  کی مستحق خواتین  یا   ان کے  گھرانوں کے افراد کو  مارکیٹ  رجحان کے مطابق سکل ٹریننگ کی فراہمی  کیلئے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔   ملاقات کے دوران  سینیٹر روبینہ  خالد نے ہسپٹالیٹی،  نرسنگ، مڈوائفری اور ہوم کیئر جیسے شعبوں میں بین الاقوامی سرٹیفیکیشن کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ  ان شعبوں میں ٹریننگ  کے ذریعے مستحق افراد کے لیے ملازمت کے امکانات کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں