راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 4000 افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،شہریوں کی سہولت کے مدنظر موثر ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران بھی تعینات کیے گئے ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں 99 سپیشل پکٹس لگائی گئی ہیں، کرکٹ سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور ضلعی پولیس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں،تمام سینئر افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو پوائنٹ وائز چیک اور بریف کر رہے ہیں، شائقین کرکٹ مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہوسکیں گے،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی ربط سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کرکٹ میچز کے لیے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شائقین اور ٹیموں کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔