سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈاکٹر جمال ناصر کی ملاقات

Aug 31, 2024

اسلام اباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے قومی امور کے ساتھ ساتھ صحت عامہ سے متعلق مختلف منصوبوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گفتگو کے دوران طبی سہولیات اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے ڈاکٹر جمال ناصر کی خدمات کو سرآہا اور کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید  بہتری کیلیے ہمہ جہت کاوشوں کی ضرورت ہے جس کے لیے درد مند دل اور دکھی انسانیت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات اور ادارے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ڈاکٹر جمال ناصر نے اعلی پارلیمانی روایات قومی اسمبلی کا وقار قائم رکھنے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مبارک بعد پیش کی اور کہا کہ ملک  میں جمہوری استحکام کے لئے ان کا کردار قابل فخر ہے اور انہوں نے ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر تمام ممبران کے استحقاق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسمبلی کی کاروائی جس کامیابی کے ساتھ چلائی وہ ایک مثال ہے۔

مزیدخبریں