بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی ہے۔مون سون بارشوں سےابھی تک 13بچوں سمیت 29جاں بحق ہو چکے ہیں، بارشوں کےدوران 11 بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، بارشوں سے866گھر مکمل منہدم اور13ہزار 986 گھروں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے کوئٹہ کا کہنا ہے کہ بارشوں سےایک لاکھ 9 ہزار 903افراد متاثرہوئے، طوفانی بارشوں سے 58ہزار799 ایکڑ پرفصلیں تباہ اور41کلو میٹر سڑکیں متاثر اور ہوئیں اور4ہیلتھ کیئریونٹس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کےدوران 373مویشی ہلاک ہوئے ، بارشوں سے7 پلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔