کشمیری پاکستانی ثقافت اور پہاڑی و پو ٹھوہاری زبان کو برطانیہ میں بسنے والی نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے ممتاز فلمساز اور اداکار ظفر اقبال نے برطانیہ کے دوسرے شہروں میں کامیاب نمائش کے بعد راچڈیل ٹاؤن ہال میں ساؤتھ ایشین ہیریٹج منتھ پر پہلی دفعہ دو فلمیں جن میں برطانیہ میں پہلی پہاڑی پوٹھواری فیچر فلم مکی کھڑو کشمیر جو برطانیہ بھر میں کامیابی میں ریکارڈ قائم کر چکی ہے اور دوسری فلم انگلینڈ پاکستان اور جموں کشمیر دکھائی گئی جس میں کمیونٹی نے اپنی فیملیوں کے ساتھ بھر پور شرکت کرکے تعداد کے لحاظ سے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ہال کچھا کھچ بڑا ھوا تھا۔فیملیوں کے علاوہ مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد ،مئیرس روبینہ شکیل بی بی ،اینکر محبوب خان ،ایکٹریس سونیا خان ،کاشف خان ،ڈپٹی لیڈر کونسلر علی عدالت -کمیونٹی لیڈر جاوید اختر ،سنگر زاھد علی،ایکٹریس زرقا احمد ،حمزہ ظفر ،زبیر علی نے شرکت کی۔اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ کہ فلمساز ظفر اقبال کی جانب سے مادری زبان کی شناخت کو فلم کے زریعے نوجوان نسل تک پہنچانے کی اچھی کاوش ہے۔اس طرع کی مزید فلمیں بننی چاہئے۔فلمساز اداکار ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ مادری زبان و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے فلمیں بنائیں۔کمیونٹی نے برطانیہ بھر میں ہماری کوششوں کو سراہا۔ھم مستقبل میں بھی ایسی کوششیں کرتے رہیں گے میں تمام کمیونٹی اور ٹاؤن ہال راچڈیل کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ٹاؤن ہال کی مینجر وکٹوریہ ہیلٹن نے بھی فلمساز ظفر اقبال کی کاوش کو سراہا۔مشہور اینکر محبوب خان عرف موبی کا کہنا تھا کہ کشمیری پوٹھواری ثقافت اور زبان کو برطانیہ میں بسنے والی نوجوان نسل تک پہنچانے کے لئے ایسی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس پر منتظمین قابل تعریف ہیں۔ اداکارہ سونیا کا کہنا تھا کہ فنکار مشکل ترین حالات کے با وجود کمیونٹی کے لئے تفریح کا سامان مہیا کرتے ہیں ہم کمیونٹی کی جانب سے ہماری حوصلہ افزائی کرنے پر انکے شکر گزار ہیں۔بالی ووڈ گلوکار زاہد علی ،مشہور ٹک ٹاکر زبیر اسلم اور کاشف خان کا کہنا تھا کہ ھم کو اپنی پہچان کو نہیں بھولنا چاہئے -اسے زندہ رکھنے کے لئے ظفر اقبال کی کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں -کمیونٹی خدمات کے صلہ میں دوسرے لوگوں کے ساتھ برطانیہ کے سینئر صحافی عارف چودھری کو خصوصی شیلڈ دی گئیں۔
برطانیہ بھر میں خطہ پوٹھوار اور کشمیر کی مادری زبان و ثقافت کا نوجوان نسل کے ساتھ ناطہ برقرار رکھنے میں ظفر اقبال کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ورشک ہیں۔