ڈالر کی قیمت میں استحکام ،سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

Aug 31, 2024 | 10:59

 کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام کا سلسلہ رواں ہفتے بھی برقرار رہا ۔انٹربینک میں ڈالر 4پیسے مہنگا ہوا ،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے پر بند ہوا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25پیسے سستا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 75 پیسے پر بند ہوا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ، مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 313 پوائنٹس کی کمی ہوئی،مارکیٹ 78 ہزار 488 پوائنٹس پر بند ہوئی۔    

مزیدخبریں