خیبر پختونخواہ میں منکی پاکس کا تیسرا کنفرم کیس سامنے آیا ہے، بیرون ملک سےآنیوالے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں سال 2024 میں ایم پاکس کا یہ تیسرا کیس کنفرم کیس ہے ، ائیرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا۔ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں زخم سے نمٹنے لیکر لیبارٹری بھجوادیئے،پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کردی،مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے،متاثرہ مریض کا تعلق اورکزئی سے ہے ۔ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے،ایم پاکس کیلئےسرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔
خیبر پختونخواہ میں منکی پاکس کا تیسرا کنفرم کیس سامنے آگیا
Aug 31, 2024 | 11:24